کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی کے شئیرز کی قیمت آسمان پر، کروڑوں ڈالر کے حصص پہلے دن فروخت

634

نیویارک: کورونا وائرس کی ویکسین بنانے والی امریکی فارما کمپنی فائزر (Pfizer) انکارپوریشن کے شئیرز کی قیمت اچانک بلند ہو گئے اور کمپنی نے 5.56 ملین ڈالر کے شئیرز فروخت کر دیے۔

امریکی کمپنی نے جس روز کورونا وائرس سے بچائو کے لیے 90 فیصد مؤثر ویکسین تیار کرنے کا اعلان کیا تھا، اسی روز کمپنی کے شئیرز کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) البرٹ بورلا نے شئیرز فروخت کرنے کا اعلان کیا تو پہلے ہی روز کروڑوں ڈالر کے شئیرز فروخت ہو گئے۔

تاہم کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ بورلا نے 19 اگست کو پہلے ہی خاص قیمت پر شئیرز فروخت کرنے کی اجازت دے رکھی تھی جو پہلے سے طے کردہ منصوبے کا حصہ تھی۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) کے مطابق فائزر نے فی شئیر 41.94 ڈالر کے حساب سے ایک لاکھ 32 ہزار 508 کے شئیرز فروخت کیے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا ویکسین کی خبر آتے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے

یورپی یونین کا کورونا ویکسین کی تین کروڑ خوراکیں خریدنے کا فیصلہ

انسانیت کیلئے بڑا دن، کورونا کیخلاف 90 فیصد تک تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین تیار

فائزر کا کہنا ہے کہ شئیرز کی فروخت ڈاکٹر بورلا کی ذاتی فنانشل پلاننگ کا حصہ ہے جو قوانین کے تحت بڑے شئیر ہولڈرز اور سٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ کارپوریشنز کو سستے شئیرز خریدنے کی اجازت دیتا ہے۔

فائزر نے کہا کہ ان کی تیار کردہ کووِڈ-19 ویکسین کو ہزاروں رضاکاروں پر استعمال کیا گیا جس کے ابتدائی ٹرائل 90 فیصد سے زائد مؤثر ثابت ہوئے، کمپنی نے بڑی منڈیوں میں اپنے شئیرز بھیجنا شروع کر دیے ہیں۔

 ویکسین متعارف کرانے کے بعد سے اب تک کمپنی کے شئیرز میں 15 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے، شئیرز کی قیمت 38.75 ڈالر فی شئیر سے بڑھ کر 41.99 ڈالر فی شئیر تک جا پہنچی۔

 فائزر اور جرمن شراکت دار بائیو ٹیک نے کہا ہے کہ ابھی تک کوئی سنجیدہ حفاظتی خدشات نہیں پائے گئے اور وہ امریکہ سے رواں ماہ مذکورہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت کی توقع کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here