پاکستان CASA-1000 منصوبے پر کام تیز کرے ، تاجکستان کا مطالبہ

تاجکستان اور کرغستان منصوبے پر کام مکمل کرچکے ، پاکستان بھی کام کی رفتار تیز کرے، تاجکستانی سفیر، منصوبہ نہ صرف ملکی ضروریات پوری کرے گا بلکہ سستی بجلی بھی فراہم کرے گا، خیبر پختونخواہ کے تاجر

506

پشاور: تاجکستان کے سفیر اور خیبرپختونخوا کے تاجروں نے حکومت پر سٹریٹیجک اہمیت کے حامل بجلی کے منصوبے سنٹرل ایشیا ساؤتھ ایشیا ( CASA-1000) کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا مطالبہ کر دیا۔

گزشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے وفد نے تاجکستان کے پاکستان میں سفیر عصمت اللہ نصیر الدین کے ساتھ ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارتی و کاروباری مراسم کو مزید وسعت دینے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور زیربحث آئے۔

اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر شہباز بلور نے کہا کہ CASA-1000 منصوبہ ناصرف ملکی انڈسٹری کی توانائی  کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرے گا بلکہ اس سے سستی بجلی بھی میسر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

قابل تجدید ذرائع سے بجلی بنا کر پاکستان پانچ ارب ڈالر کی بچت کر سکتا ہے

صنعتوں کیلئے سستی بجلی، بلوں کی مد میں 30 ارب کا نقصان، کیا کچھ فائدہ بھی ہو گا؟

تاجکستان کے سفیرکے ساتھ اس ملاقات کے دوران سرحد چیمبر کے سنئیر ممبران انجینئیر منظور الہی اور فیض محمد فیضی نے شرکاء کو پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات میں رکاوٹ ڈالنے والے معاملات اور ان کے حل سے متعلق بریفنگ دی۔

تاجکستان کے سفیر نے دونوں ملکوں کے تعلقات کی بہتری کے لیے سرحد چیمبر کی تجاویز سے اتفاق کیا اوراس ضمن میں مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اور کرغستان کاسا-1000 منصوبے پر پہلے ہی کام مکمل کر چکے ہیں، انہوں نے حکومت پاکستان پر بھی زور دیا کہ اس منصوبے کی کامیابی کے لیے اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here