بینک آف خیبر کا مالیاتی نتائج کا اعلان

465

اسلام آباد: بینک آف خیبر (بی او کے) نے مالی سال 2020ء کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا، اس دوران بینک نے 2795 ملین روپے بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے۔

جولائی تا ستمبر 2020ء کے لئے بینک آف خیبر کی بعد از ٹیکس آمدنی 1652 ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ جولائی تا ستمبر 2019 کے دوران بینک آف خیبر کو 598 ملین روپے خالص آمدن ہوئی تھی۔

 مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق بینک کے مجموعی اثاثہ جات 2 لاکھ 98 ہزار 823 ملین روپے تک بڑھ گئے جبکہ ڈیپازٹس کی شرح میں 6 فیصد اضافہ ہوا اور ڈیپازٹس ایک لاکھ 92 ہزار 999 ملین روپے تک پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2019 کے مقابلہ میں رواں سال کے دوران قرضوں کے اجرا میں 11 فیصد اضافہ سے 30 ستمبر 2020 تک قرضوں کا حجم ایک لاکھ 26 ہزار 167 ملین روپے تک بڑھ گیا۔

مزید برآں جاری سال کی تیسری سہ ماہی میں بینک آف خیبر کی سرمایہ کاری ایک لاکھ 45 ہزار 142 ملین روپے رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here