ای کامرس کمپنی کا ایک دن میں آن لائن 56 ارب ڈالرکی فروخت کا نیا ریکارڈ

738

بیجنگ: چین کی ای کامرس کمپنی علی بابا نے ایک دن میں آن لائن 56 ارب ڈالر کی مصنوعات فروخت کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

دنیا میں فروخت کے اس سب سے بڑے ایونٹ پر علی بابا نے امریکہ میں بلیک فرائے ڈے اور سائبر منڈے پر ہونے والی خریداریوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ علی بابا کی فروخت امریکی ای کامرس کمپنی ایمازون سے بھی 16 گنا زیادہ رہی۔

اتنے بڑے پیمانے پر فروخت کو کورونا وائرس کے بعد معیشت کی سب سے بہتر بحالی کے ایک اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس کارکردگی کو علی بابا گروپ ہولڈنگ لمیٹڈ کیلئے ایک ممکنہ بہتری کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ ہفتے اس کے حصص کی قدر میں 10 فیصد کمی ہوئی تھی۔

کمپنی نے اپنی فروخت کا آغاز کم پہچان رکھنے والے برانڈز کی تشہیر کے ذریعے کیا تھا، کمپنی نے قیمتوں میں رعایت یکم نومبر سے لے کر تین نومبر اور مقبول عام 11 نومبر کے دنوں تک کے لیے مقرر کی تھی۔

اب یہ مجموعی تجارتی مال کے حجم کی فروخت کے اعداد و شمار کو اکھٹا کر کے اپنی مجموعی فروخت کا اندازہ لگائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here