یورپی یونین کا کورونا ویکسین کی تین کروڑ خوراکیں خریدنے کا فیصلہ

454

برسلز: یورپی یونین نے حال میں تیار ہونے والی کورونا وائرس ویکسین کی تین کروڑ خوراکیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یورپی کمیشن کی صدرارسولا وان ڈیر لائن نے کہا ہے کہ یورپی یونین جرمن کمپنی بائیواین ٹیک اور اس کی امریکی شراکت دار فائزر کی مشترکہ طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین کی تین کروڑ تک خوراکوں کی خریداری کے لئے ایک معاہدہ کی منظوری دے گا۔

یہ بھی پڑھیے: 

 ‘امیر ممالک نے 0.5 ارب ویکسین کا آرڈر دیدیا، غریب ملک محروم رہ جائیں گے‘

انسانیت کیلئے بڑا دن، کورونا کیخلاف 90 فیصد تک تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین تیار

کورونا ویکسین کی تیاری، عالمی سٹاک مارکیٹوں کے تجارتی حجم میں دو کھرب ڈالر اضافہ

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کی صدرارسولا وان ڈیر لائن نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کہا ہے کہ یہ اب تک کی سب سے امید افزاء ویکسین ہے، ویکسین خریدنے کے لئے یہ دواساز کمپنی کے ساتھ  یورپی یونین کا چوتھا معاہدہ ہے۔

دنیا کورونا وائرس کےوبائی مرض پر قابو پانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ جرمنی، چین، روس، برطانیہ اور امریکا سمیت مختلف ممالک ویکسین بنانے کی دوڑ میں ہیں، عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹ کے مطابق 3 نومبر تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کی 202 ویکسینز تیار کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکالوجی فواد چوہدری نے امیر ممالک کی جانب سے کورونا ویکسین کی وافر مقدار خریدنے اور غریب ممالک کو نظرانداز کرنے کے اقدام کو اجارہ داری سے تعبیر کیا ہے۔

فواد چوہدری نے بڑی طاقتوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا ویکسین پر اجارہ داری نہیں قائم کرنا چاہیئے اور اسے کسی ایک ملک تک محدود نہیں کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ امیر ممالک نے 0.5 ارب ویکسین کا آرڈر دے رکھا ہے، اگر امیر ممالک ہی ویکسن حاصل کریں گے تو ترقی پزیر اور غریب ممالک اس سے محروم رہ جائیں گے جو سائنس و ٹیکنالوجی پر اجارہ داری کے مترداف ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here