لندن، نیویارک: کووڈ۔19 کی ویکسین کی تیاری کی خبروں کے باعث دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں کے تجارتی حجم میں تقریباً دو کھرب ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنی اور جرمن کمپنیوں کے اشتراک سے کورونا وائرس کی ویکسین کے کامیاب ٹرائل کا دعویٰ سامنے آنے کے بعد مہینوں سے مندی کا شکار عالمی سٹاک مارکیٹوں پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اس خبر کے بعد صرف ایک دن کے دوران بین الاقوامی سٹاک مارکیٹس کے تجارتی حجم میں دو کھرب ڈالر کے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
انسانیت کیلئے بڑا دن، کورونا کیخلاف 90 فیصد تک تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین تیار
توانائی کے شعبہ میں عالمی سرمایہ کاری میں 20 فیصد کمی متوقع
ورلڈ بنک نے عالمی معیشت کی کورونا سے پہلی والی سطح پر واپسی ناممکن قرار دے دی
میرا باڈ سکیورٹیز کے سیلز ٹریڈرز مارک ٹیلر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹس میں تیزی کا ایک سبب کووڈ ویکسین کی تیاری بھی ہے تاہم سرمایہ کاروں نے اپنے پورٹ فولیو بیلنسز کو درست کرنے، خساروں پر قابو پانے اور منافع کے حصول کے لئے سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی فارما کمپنی فائزر (Pfizer) اور جرمن کمپنی بائیو ٹیک (BioNtech) نے 9 نومبر 2020 کو دعویٰ کیا تھا کہ ان کی تیار کردہ کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین ہزاروں رضاکاروں پر ٹرائل کے دوران 90 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
یہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں اب تک کی سب سے حوصلہ افزاء طبی پیش رفت ہے جس کے بعد دنیا کو تباہی سے دوچار کر دینے والی وباء پر قابو پانے کی امید پیدا ہوئی ہے۔
دونوں کمپنیوں نے ویکسین کے ابتدائی نتائج جاری کر دیے ہیں تاکہ وہ مزید تحقیق میں ویکسین کے محفوظ ہونے کی تصدیق پر حکام سے ایمرجنسی استعمال کی منظوری کے لیے رجوع کرسکیں۔
ان نتائج کی بنیاد اتبدائی تجزیے پر مبنی ہے جس میں امریکا اور دیگر پانچ ممالک میں 44 ہزار کے قریب افراد کو شامل کیا گیا تھا اور 94 رضاکار جو پلیسبو اور ویکسین حاصل کرنے والے دو گروپس پر مشتمل تھے، کا سامنا کووڈ 19 سے ہوا۔