زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کی مدد کرے گا

یہ مدد پاکستان کیلئے بجٹ سپورٹ پروگرام کی دوسری قسط کی صورت میں فراہم کی جائے گی، اے ڈی بی رواں برس اب تک پاکستان کو ساٹھ کروڑ ڈالر کا قرض دے چکا ہے

588

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ڈی بی کا بورڈ ’ٹریڈ اینڈ کمپی ٹیٹو نیس پروگرام‘ کی دوسری قسط کی منظوری رواں ہفتے دے گا جس کے تحت پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

یہ 30 کروڑ ڈالر پاکستان کو فراہم کی جانے والی 80  کروڑ ڈالر کے بجٹ سپورٹ پروگرام کا حصہ ہیں جس کی پہلی قسط اگست میں فراہم کی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ورلڈ بنک نے عالمی معیشت کی کورونا سے پہلی والی سطح پر واپسی ناممکن قرار دے دی

پاکستان، سعودی عرب اور امارات سے قرضے ری شیڈول کروانے کیلئے کوشاں

اس کے علاوہ حال ہی میں بینک نے پاکستان کو معاشی بحالی کے لیے اگلے پانچ سال میں دس ارب ڈالر فراہم کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔ پاکستان کو یہ امداد ایشیائی ترقیاتی بینک کی نئی کنٹری پارٹنرشپ سٹرٹیجی 2020-25ء کے تحت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال اے ڈی بی پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر چکا ہے اور مذکورہ بالا قرض منظوری کے بعد پاکستان کو فراہم کیے جانے والے قرض کا حجم ایک ارب ڈالر ہو جائے گا تاہم ان قرضوں میں سے 60 فیصد پالیسی قرضہ ہے جس کا پاکستان کو فائدہ طویل مدت میں ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here