کامیاب جوان پروگرام کی درخواستیں وصول کرنے کا عمل دوبارہ شروع

939

اسلام آباد: حکومت نے کامیاب جوان پروگرام (کے جے پی) کے لیے  درخواستیں وصول کرنے کا عمل دوبارہ شروع کر دیا، پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

کاروباروں کیلئے سستے قرضے فراہم کرنے کا مقصد نوجوانوں میں انٹرپرینیورشپ کی صلاحتیوں کو اجاگر کرنا اور ان کی صلاحتیوں کو بھرپور انداز میں استعمال کرنے کیلئے ذاتی روزگار کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔

وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت حکومت نے نوجوانوں کو قرضے دینے کے لیے 100 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں، یہ قرضے نوجوانوں کی مہارت اور کاروباری منصوبہ بندی کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپےمختص

کامیاب جوان پروگرام کے تحت خواتین کے لیے 25 ارب روپے مختص

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں اور یوتھ پروگرام کے چئیرمین محمد عثمان ڈار کے مطابق حکومت 21 سے 45 سال کے افراد کو آسانی سے سرمائے تک رسائی فراہم کرنے کے عمل پر کاربند ہے تاکہ وہ اپنی انٹرپرینور سکلز کو بھرپور طریقے سے استعمال کرکے ملکی معیشت کو مضبوط کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام نوجوانوں کے لیے 10 لاکھ نوکریاں پیدا کرنے کا سبب بنے گا، اس سکیم کے تحت فنڈز میں سے 25 فیصد شئیرز خواتین انٹرپرنیورز کے لیے رکھے گئے ہیں۔

اگست میں حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کو وسیع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے ذریعے قرضوں کی حد پانچ لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ تک کر دی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here