پی آئی اے کا عمرہ پالیسی کا اعلان

کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ 91 ہزار، دیگر شہروں سے 96 ہزار روپے ہو گا، جدہ اور مدینہ کیلئے سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلوگرام ہو گی

230

اسلام آباد: قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے پاکستان سے جدہ اور مدینہ منورہ جانے والی پروازوں کے لئے عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جو 31 دسمبر 2020ء تک لاگو رہے گی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکس 91 ہزار روپے ہو گا۔

پاکستان کے دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکس 96 ہزار روپے ہوگا، جدہ اور مدینہ منورہ کیلئے سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلوگرام ہو گی۔

ایگزیکٹو اکانومی کے لئے بیگیج الاؤنس دو بیگ 40 کلوگرام مقرر کیا گیا ہے جبکہ شیرخوار کی مد میں 10 کلوگرام بیگیج الاؤنس کی اجازت ہو گی۔ مسافروں کو پانچ لٹر آب زم زم سامان کے ساتھ اضافی لانے کی اجازت بھی ہوگی۔

پی آئی اے نے گروپ بکنگ بھی شروع کر دی ہے جس کے تحت کم از کم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہو گا، تمام مسافروں کو سفر سے کم از کم سات دن قبل ایک مفت چینج آف بکنگ کی اجازت بھی ہو گی، عمرہ کے ٹکٹ پی آئی اے نیٹ ورک پر فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here