چین کا پاکستان سے مختلف مصنوعات کی خریداری کا بڑا معاہدہ

دوست ملک پاکستان سے اجناس، پھلوں، ٹیکسٹائل اور کیمیکل کے شعبہ جات کی 20 سے زائد اقسام کی مصنوعات خریدے گا

684

 اسلام آباد: چین کی سٹیٹ ڈیویلپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ کارپوریشن نے شنھگائی میں منعقدہ تیسری چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں پاکستان سمیت 16 ممالک سے مصنوعات کی خریداری کے معاہدے کیے ہیں۔

ان معاہدوں کے تحت چین 20 سے زائد اقسام کی مصنوعات خریدے گا جن کا تعلق اجناس، پھلوں، ٹیکسٹائل اور کیمیکل کے شعبہ جات سے ہے۔

سٹیٹ ڈیویلپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ کارپوریشن کے سربراہ بائی تائو (Bai Tao) کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ  چین کھلے دماغ کے ساتھ عالمی سطح پر تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزارت کامرس نے نئی پانچ سالہ تجارتی پالیسی وزیراعظم کو پیش کر دی

ان کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ اہم شعبہ جات اور صنعتوں میں مقامی اورغیر ملکی پارٹنرز کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاکہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی بدولت پیدا ہونے والے امکانات سے فائدہ اُٹھا کر عالمی معاشی و تجارتی ترقی کو بڑھایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here