پی ایس ڈی پی: مختلف وزارتوں، ڈویژنوں کیلئے دو کھرب 89 ارب کے فنڈز جاری

سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن کیلئے دو ارب 15 کروڑ، محصولات ڈویژن دو ارب 55 کروڑ 94 لاکھ، ریلویز 11 ارب 75 کروڑ، تخفیف غربت ڈویژن چھ  کروڑ 75 لاکھ، پٹرولیم ایک ارب 32 کروڑ، نیوکلیئراتھارٹی 17 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں

213

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پبلک سیکٹر ڈؤیلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک دو کھرب 89 ارب 70 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں۔

حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے مجوعمی طور پر چھ کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایرا کے لئے 75 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 11 ارب 12 کروڑ، آزاد جموں و کشمیر بلاک کے لئے 13 ارب دو کروڑ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کے لئے 53 ارب 43 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (پیپکو) کے لئے23 ارب تین کروڑ، آبی وسائل ڈویژن کے لئے 43 ارب 26 کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے دو ارب 15 کروڑ، محصولات ڈویژن کے لئے دو ارب 55 کروڑ 94 لاکھ روپے جاری کیےگئے ہیں۔

اسی طرح ریلویز ڈویژن کے لئے 11 ارب 75 کروڑ، تخفیف غربت ڈویژن کے لئے چھ  کروڑ 75 لاکھ، منصوبہ بندی کمیشن کے لئے ایک ار ب 77 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے ایک ارب 32 کروڑ، پاکستان نیوکلیئراتھارٹی کے لئے 17 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے لئے 9 کروڑ 73 لاکھ ، صحت ڈویژن کے لئے چھ ارب 88 کروڑ 58 لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے چھ ارب، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے دو  کروڑ 69 لاکھ، سمندری امور ڈویژن کے لئے 69  کروڑ 94 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

قانون و انصاف ڈویژن کے لئے 49  کروڑ57 لاکھ، داخلہ ڈویژن کے لئے سات ارب 37 کروڑ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کیلئے 46 کروڑ 47 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے دو ارب 71 کروڑ 27 لاکھ، انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن کے لئے 15 کروڑ 54 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

منصوبہ بندی کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق صنعت و پیداوار ڈویژن کے لئے 40 کروڑ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 12 کروڑ 80 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے چار  ارب 36  کروڑ 84 لاکھ، ہائرایجوکیشن کمیشن کے لئے 14 ارب چار کروڑ، خارجہ امور ڈویژن کیلئے 51 لاکھ، خزانہ ڈویژن کے لئے 32 ارب 34 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے دو ارب 23 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہوئے ہیں۔

اب تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 14 کروڑ 14 لاکھ، دفاعی پیداوار ڈویژن کے لئے 78 کروڑ 95 لاکھ، دفاع ڈویژن کے لئے 33 کروڑ، مواصلات ڈویژن کے لئے 12 کروڑ 73 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے دو ارب 50 کروڑ، کامرس ڈویژن کے لئے پانچ کروڑ 17 لاکھ، کابینہ ڈویژن کے لئے 28 ارب 22 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

سرمایہ کاری بورڈ کے لئے چار کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 54 کروڑ88 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here