پہلی ’آن لائن، آف لائن‘ انڈسٹریل ایکسپو 13 نومبر سے شروع ہو گی

پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 2020ء میں 100 سے زیادہ چینی کمپنیوں کی شرکت متوقع، نمائش 15 نومبر کو اختتام پذیر ہو گی

543

اسلام آباد: پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 2020ء میں 100 سے زائد چینی کمپنیاں اپنی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کریں گی، نمائش 13 نومبر سے 15 نومبر 2020ء تک جاری رہے گی۔

انڈسٹریل ایکسپو میں مصنوعات کی نمائش کے لئے ’آن لائن اور آف لائن‘ دونوں طریقوں کا استعمال کیا جائے گا۔

مزید برآں ہر بوتھ پر خصوصی طور پر نصب آلات کے ذریعے بھی بی ٹو بی اجلاسوں کا انعقاد آن لائن کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس ایکسپو میں سی این سی مشینری، تعمیراتی مشینری، قابل تجدید توانائی، بلڈنگ میٹریل، زرعی مشینری، پلاسٹک مشینری، ہارڈ ویئر، کیمیکل اور آٹو پارٹس جیسے شعبوں کی مصنوعات پیش کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here