عالمی تجارتی تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کرنے کیلئے مجوزہ اجلاس ملتوی

453

جینوا: عالمی تنظیم برائے تجارت (ڈبلیو ٹی او) نے نیا سربراہ منتخب کرنے کیلئے منعقد ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔

ڈبلیو ٹی او کے سوموار (9 نومبر) کو طے شدہ اجلاس میں نائیجیریا کی سابق وزیرِ مالیات انگوزی اوکونجو ایوئیلا اور جنوبی کوریا کی وزیر تجارت یو میونگ ہی میں سے کسی ایک کو سربراہ منتخب کیے جانے کی توقع کی جا رہی تھی۔

عالمی تجارتی تنظیم کے عہدیداروں نے 28 اکتوبر کو سفارش کی تھی کہ اوکونجو ایوئیلا کو اراکین کی اکثریتی حمایت حاصل ہے لہٰذا انہیں ادارے کا نیا ڈائریکٹر جنرل بنا دیا جائے تاہم امریکہ نے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی۔

امریکا کا اصرار ہے کہ تجارت میں وسیع تجربہ رکھنے والی یو میونگ کو اگلا سربراہ ہونا چا ہیے تاہم تنظیم نے گزشتہ روز اپنے فیصلے کی وجوہات بتائے بغیر اجلاس کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی مخالفت کی وجہ سے اراکین کے لیے کسی اتفاق رائے پر پہنچنے کا امکان نہیں ہے۔

واضح رہے عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ اگست کے اواخر میں پچھلے عہدیدار کی جانب سے اپنے عہدے کی مدت کے اختتام سے قبل مستعفی ہونے کے بعد سے خالی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here