اسلام آباد میں کورین کمپنی کے تیار کردہ پہلے فیبری کیٹڈ گھر کا افتتاح

دو بیڈ رومز پر مشتمل گھر سات دن میں تیار، آتشزدگی اور زلزلہ سے محفوظ گھر کی لائف 50 سال ہو گی

1815
APP03-09 ISLAMABAD: November 09 – Chairman Naya Pakistan and Development Authority Lt. Gen. (R) Anwar Ali Haider being briefed after launch First Modular House in Pakistan at Pak-China Friendship Center. APP photo by Saeed-ul-Mulk

اسلام آباد: نیا پاکستان ہائوسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) انورعلی حیدر نے کوریا کی کمپنی جی سونگو کی جانب سے پاکستان میں پہلے فیبری کیٹڈ گھر کا افتتاح کر دیا۔

سوموار کو پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں کمپنی کی جانب سے فیبری کیٹڈ گھر کا ڈیمو پیش کیا گیا جس میں نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، ڈپٹی چیئرمین میجر جنرل (ر) عام اسلم خان سمیت کمپنی کے نمائندوں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی نے کہا کہ متوسط اور غریب طبقات کو کم لاگت کے گھروں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے لئے حکومت بلڈرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

کورین کمپنی کی جانب سے چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کو بریفنگ دی گئی، کمپنی کے نمائندے نے بتایا کہ دو بیڈ رومز پر مشتمل گھر سات دن میں تیار کیا گیا ہے۔ دیگر خصوصیات کے ساتھ اس گھر کی لائف 50 سال ہے۔

اسلام آباد: چیئرمین نیا پاکستان ہائوسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انورعلی حیدر و دیگر کا پہلے فیبری کیٹڈ گھر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گروپ فوٹو (ریڈیو پاکستان)

انہوں نے بتایا کہ اس گھر کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا مٹیریل درآمد کیا گیا ہے جبکہ اسے ملک کے اندر بھی تیار کیا جا سکتا ہے، گھر کی تیاری میں انسولیشن والز استعمال کی گئی ہیں جو روایتی گھر کے مقابلہ میں 43 گنا بہتر ہیں جبکہ یہ گھر آتشزدگی اور زلزلہ کے خطرات سے بھی محفوظ ہیں۔

جی سونگو کے نمائندے نے بتایا کہ ان کی کمپنی چار منزلہ گھر اور اپارٹمنٹس تعمیر کر سکتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی سے نہ صرف غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی بلکہ ٹیکنالوجی کے حامل تعمیراتی اور ملحقہ شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

ISLAMABAD: November 09 – Chairman Naya Pakistan and Development Authority Lt. Gen. (R) Anwar Ali Haider visiting after launch First Modular House in Pakistan at Pak-China Friendship Center. APP photo by Saeed-ul-Mulk
اسلام آباد: پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں کمپنی کی جانب سے فیبری کیٹڈ گھر کا ڈیمو پیش کیا گیا (اے پی پی)

انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی نے وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے وژن میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ کمپنی سالانہ 18 ہزار گھر اور اپارٹمنٹس تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بعد ازاں چیئرمین نیا پاکستان ہاﺅسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کمپنی کی جانب سے تیار کئے جانے والے پہلے فیبری کیٹڈ گھر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی میجر جنرل (ر) عامر اسلم خان اور دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here