پاکستان آئندہ سال چین کو چیری برآمد کرے گا

پاکستانی چیری معیار اور مٹھاس کے لحاظ سے بہترین، کولڈ سٹوریج ، مارکیٹ انفارمیشن سسٹم، پیکنگ اور پروسیسنگ کی سہولیات کی کمی کی وجہ سے دنیا کی نظر سے پوشیدہ رہی

420

اسلام آباد: پاکستان چین کو چیری برآمد کر ے گا، چیری کی پہلی برآمدی کھیپ آئندہ  سال تک چین کیلئے روانہ کر دی جائے گی۔

ہواژی لونگ انٹرنیشنل ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے پاکستان کیلئے نمائندہ لی وی نے کہا ہے کہ اب تک چین کو چیری برآمد نہیں کی جا سکیں جبکہ پاکستان میں پیدا ہونے والی چیری اپنے معیار اور مٹھاس کے لحاظ سے بہترین ہے۔

تیسری چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے موقع پر شنگھائی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی چیری دنیا سے پوشیدہ رہی ہے کیونکہ یہاں پر کولڈ چین کے انتظام کار، مارکیٹ انفارمیشن سسٹم، پیکنگ اور پروسیسنگ کے سہولیات کی کمی تھی۔

اس حوالے سے لی وی نے کہا کہ چین چیری کے باغات کی بہتری اور ترقی کے حوالے سے ت تکنیکی معاونت فراہم کر سکتا ہے جبکہ پاکستان افرادی قوت فراہم کرے تو چیری کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کولڈ چین ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے پاکستان کی مدد کرے گا۔ پاکستان سے چین کو زرعی مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے وسیع کاروباری مواقع دستیاب ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کولڈ چین، مارکیٹ انفارمیشن سسٹم سمیت پیکنگ اور پراسیسنگ کی سہولیات کی فراہمی سے آئندہ ایک سال تک پاکستان سے چین کو چیریز کی باقاعدہ برآمدات کی عمل شروع کر دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here