بینکوں کے ڈپازٹس 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اکتوبر2020ء کے اختتام پر بینکوں کے ذخائر کا حجم 16.664 کھرب روپے رہا جو گزشتہ سال اکتوبر میں 13.912 کھرب روپے تھا

722

اسلام آباد: رواں سال 2020ء کے پہلے دس ماہ کے دوران قومی بینکوں کے مالیاتی ذخائر 14 فیصد اضافہ سے گزشتہ 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020ء کے اختتام پر بینکوں کے ذخائر کا حجم 16.664 کھرب روپے تک پہنچ گیا جبکہ اکتوبر 2019ء کے خاتمہ پر بینکنگ سیکٹر کے ڈیپازٹس کا حجم 13.912 کھرب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس طرح ایک سال کے دوران بینکنگ سیکٹر کے ڈیپازٹس میں 2.752 کھرب روپے یعنی 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بینکاری کے شعبہ کے ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق بینکنگ سیکٹر کے ڈیپازٹس کی شرح میں اضافہ کا بنیادی سبب کووڈ۔19 کی وباء ہے کیونکہ سفری اخراجات میں کمی کی وجہ سے لوگوں نے اپنی بچتیں بینکوں میں جمع کرائی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال 2020ء کے پہلے 10 ماہ کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹس میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ 13 سال کے مقابلہ میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لوگ اندرون ملک اور بیرون ملک سفر نہ کر سکے اور نہ ہی حج و عمرہ کے لئے حرمین شریفین جا سکے جس کی وجہ سے ان کے شاپنگ اور ریستوران کے اخراجات بھی کم ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here