پی ایس او کی آمدن میں تین ماہ کے دوران 46 فیصد اضافہ

247

اسلام آباد: جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کی خالص آمدنی میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2020ء کے دوران کمپنی کی خالص آمدن 5144 ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ گزشہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2019ء کے لئے پی ایس او کی بعد از ٹیکس آمدنی 3528 ملین روپے رہی تھی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان سٹیٹ آئل کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 2616 ملین روپے یعنی 46 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس او کی خالص آمدنی میں اضافہ کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 7.52 روپے کے مقابلہ میں 10.96 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here