سی پیک، سرمایہ کاری کانفرنس 25 نومبر کو پشاور میں ہو گی

480

اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے تحت صنعتی تعاون کے فروغ کے لئے سرمایہ کاری کانفرنس 25 نومبر 2020ء کو پشاور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی۔

سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کے زیراہتمام سی پیک انڈسٹریل کوآپریشن بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس میں چین اور پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستانی کاروباری افراد اور پالیسی میکرز سے ملاقات کے حوالے سے کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

کانفرنس میں شرکت اور دیگر معلومات کے حوالے سے سرمایہ کاری بورڈ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، کانفرنس میں ورچوئلی طور پر بھی حصہ لیا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here