کراچی: طویل غور و خوض کے بعد دبئی اسلامک بنک نے بلٹز ایڈورٹائزنگ کو اپنی اشتہاری ایجنسی کے طور پر چُن لیا ہے۔
کوورونا کی وجہ سے یہ خور وخوض طویل ہوگیا جس میں Bullseye DDB، Synergy Dentsu اور Orient McCann کو بھی بطور کری اٹیو ایجنسی چننے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
اس حوالےسے بلٹز ایڈورٹائزنگ کے کری اٹیو ڈائریکٹر شکیب فاروقی کا کہنا تھا کہ ‘دبئی اسلامک بنک نے اس بارے میں اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے کہ وہ اپنی صارفین کے کس حصے کو ٹارگٹ کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا چاہتا ہے۔’
ان کا کہنا تھا کہ پچ بریفنگ میں بنک کے ارادوں کو واضح طور پر بیان کردیا گیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کے ذہن میں نمبرون کا تاثر چھوڑنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
پانچ بڑے بینکوں کی بالادستی ختم ہونے کو ہے، مگر کیسے؟
انسٹا گرام کا خفیہ اشتہار بازی پر مبنی کانٹینٹ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
دراز ڈاٹ پی کے پر سوشل میڈیا کے جعلی فالوورز کی خریدو فروخت کا انکشاف
پرافٹ سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ دبئی اسلامک بنک نے اپنی مصنوعات اور خدمات کی نشاندہی کر دی ہے جو اس کے مطلوبہ نتائج کے حصول کا ذریعہ بنیں گی، کری ایٹو ایجنسی کا کام ان مصنوعات اور سروسز کو مخصوص اندازمیں صارفین تک پہنچا کر ‘جادو’ دکھانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کی اکثریت سمجھتی ہے کہ تمام بنکوں کی مصنوعات ایک جیسی ہیں اور اس تاثر کے ہوتے ہوئے دبئی اسلامک بنک کی مصنوعات کی طرف عوام کو راغب کرنا ایک چیلنج ہوگا۔
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ دبئی اسلامک بنک پندرہ برس سے پاکستان میں کام کر رہا ہے مگر اس عرصے میں اس نے کبھی کوئی اشتہاری مہم نہیں چلائی تاہم اب بلٹز ایڈورٹائزنگ اس کے پہلے ٹی وی اور ڈیجیٹل کمرشل تیار کر رہا ہے۔