کورونا کیخلاف اقدامات، اے ڈی پی پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر امداد دے گا

571

لاہور: کورونا وائرس کے خلاف کوششوں کو تیز کرنے کےلیے پاکستان اور ایشائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان 20 لاکھ ڈالر گرانٹ فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا۔

سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد اور اے ڈی بی کے پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر ژیاہونگ یانگ (Xiaohong Yang) نے معاہدے پر دستخط کیے۔

پاکستان کو مذکورہ گرانٹ ایشیا پیسفک ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کے تحت دی جائے گی، فنڈز سے زندگی بچانے والی میڈیکل سپلائز، تشخیص، لیبارٹری کی سہولیات اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے دیگر امدادی سامان خریدنے میں مدد ملے گی۔

اے ڈی بی کے کنٹری ڈٓئریکٹر ژیاہونگ یانگ اور یونیسیف پاکستان کی نمائندہ عائدہ گرما (Aida Girma) نے بھی معاہدے پر دستخط کیے، یہ معاہدہ گرانٹ کو استعمال کرتے ہوئے یونیسیف کو سپلائز اور آلات خریدنے کے قابل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کو 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی

صحت عامہ کے کارکنوں کی تربیت کیلئے ہیلتھ سروسزاکیڈمی آف پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں معاہدہ

اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ یونیسیف کے ذریعے فراہم کردہ اس گرانٹ سے کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو مزید فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کو مدِنظر رکھتے ہوئے پاکستان کو وبا کو روکنے کے لیے اپنی پوری کوششیں صرف کرنے اور ہنگامی اقدامات کے ذریعے ضروری طبی اور ایمرجنسی ہیلتھ کئیر کی سہولیات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

اے ڈی بی کی جانب سے یونیسیف کے ذریعے پاکستان کی ایمرجنسی سپلائز اور پرسنل پروٹیکٹو ایکویپمنٹ خریدنے میں معاونت کے لیے ابتدائی طور پر پانچ لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here