کے الیکٹرک کا مالیاتی نتائج کا اعلان

539

کراچی: کے الیکٹرک (کے ای) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 ستمبر 2020 تک ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے بیان کے مطابق کے الیکٹرک کو مالی سال 2019ء میں ہونے والے 17.274 ارب روپے منافع کے مقابلے میں مالی سال 2020ء کے دوران 2.96 ارب روپے نقصان ہوا ہے۔

کے الیکٹرک کی آمدن میں کمی کی بنیادی وجہ مجموعی طور پر حکومتی وصولیوں اور ٹیرف مقرر کرنے میں تاخیر ہے، اس کے باعث کمپنی کے ورکنگ کیپیٹل پر برے اثرات پڑے اور اس کی فنانس کاسٹ 166 فیصد اضافے سے 16.7 ارب روپے تک جا پہنچی جو گزشتہ سال 6.285 ارب روپے تھی۔

کورونا وائرس کی وباء کے باعث درپیش مالی مشکلات کے باوجود کمپنی کی جانب سے بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے شعبوں میں 55 ارب روپے سے زائد سرمایہ کاری کی گئی۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بجلی کے صنعتی و کمرشل استعمال میں کمی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ بھی قابو میں رہی۔ کورونا وائرس کے منفی اثرات کے باوجود بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نقصانات پر قابو پایا گیا، کمپنی کو گزشتہ برس بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے حوالے سے نقصان ہوا جبکہ رواں سال یہ شرح 0.60 فیصد بہتر رہی۔

اسی طرح، زیرِجائزہ مالی سال کے دوران سیلز کی شرح نمو 0.5 فیصد بہتر ریکارڈ کی گئی، کورونا وائرس پھیلنے سے قبل 20 مارچ 2020 تک کمپنی کی آپریشنل کارکردگی اور صارفین کو یونٹس بھیجنے کی شرح نمو 3.1 فیصد رہی، سالانہ اعتبار سے کمپنی کی ترسیل اور تقسیم کے نقصان میں دو فیصد کمی آئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here