بھارت میں بیروزگاری کی شرح بلند ترین سطح پر

634

دہلی: بھارتی تھنک ٹینک سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے باعث بے روزگاری کی شرح اکتوبر میں بڑھ کر 6.98 فیصد ہو گئی جبکہ ستمبر میں یہ شرح 6.67 فیصد تھی۔

سی ایم آئی ای کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں اکتوبر میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے تاہم زرعی شعبہ مستحکم رہا ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی، ستمبر میں یہ شرح 8.45 فیصد تھی جو اکتوبر میں کم ہو کر 7.15 فیصد ہو گئی ہے۔

اس کے برعکس ملک کے دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح ستمبر میں 5.86 فیصد سے بڑھ  کر اکتوبر میں 6.90 فیصد ہو گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here