ایئر یونیورسٹی اور ہواوے کے مابین آئی سی ٹی اکیڈمی کے قیام کا معاہدہ

طلباء بی ایس سائبر سیکیورٹی، آئی ٹی، کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ، انجینئرنگ ایسوسی ایٹ، پیشہ ورانہ سطح پر ہواوے سے سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے

721

اسلام آباد: ایئر یونیورسٹی اور ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے مابین آئی سی ٹی اکیڈمی کے قیام کیلئے معاہد ہ طے پا گیا۔

اکیڈمی کے قیام کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینا اور عالمی سطح پر نامور یونیورسٹی انٹرپرائز تعاون ماڈل کو اپنانا ہے۔

ائیر اکیڈمی 24 ویں ہواوے آئی سی ٹی اکیڈمی ہو گی، طلباء بی ایس سائبر سیکیورٹی، آئی ٹی، کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ، انجینئرنگ ایسوسی ایٹ، پیشہ ورانہ سطح پر ہواوے کی سند حاصل کر سکیں گے۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہواوے سروس مسٹر ڑانگ وو نے کہا کہ اس وقت دنیا میں مستقل تکنیکی ترقی ہو رہی ہے، ضروری ہے کہ ایک ہنرمند ٹیم کی تشکیل کیلئے نوجوانوں کے ترقیاتی پروگراموں پر توجہ دی جائے۔

وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی جاوید احمد نے کہا کہ ہواوے اور ایئر یونیورسٹی کے اس اقدام سے کئی جہتوں میں فائدہ ہو گا، ہم اپنے کورس میں سائبر سیکیورٹی، آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس میں ہواوے کے سرٹیفیکیشن کو شامل کریں گے۔ یہ اکیڈمی ہمارے فیکلٹی ممبران کو ماہرین سے استعفادہ حاصل کرنے میں مدد دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب تک نو ہزار سے زائد افراد نے عالمی سطح پر ہواوے کے سرٹیفکیٹس حاصل کئے ہیں۔

تقریب کے آخر میں یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایئر مارشل (ر) جاوید احمد ، ڈین کاشف کفایت، ہواوے سروس ڈائریکٹر مسٹر ڑانگ وو کے علاوہ دیگر متعلقہ پروفیسرز اور دونوں تنظیموں کے ممبران نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here