کورونا وباء نے سونے کی عالمی فروخت پر کیا اثرات ڈالے ہیں؟

جولائی تا ستمبر 2020ء کی سہ ماہی کے لئے سونے کی طلب 892.3 ٹن کم ہوئی جو 2009ء کے بعد سے سونے کی عالمی طلب میں ہونے والی سب سے زیادہ کمی ہے: ورلڈ گولڈ کونسل

340

اسلام آباد: سونے کی طلب میں گذشتہ گیارہ سال کے مقابلہ میں رواں سال سب سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔

ورلڈ گولڈ کونسل (ڈبلیو جی سی) کی رپورٹ کے مطابق کووڈ۔19 کی وبا کی وجہ سے سونے کے سرمایہ کار اور صارفین بھی متاثر ہوئے ہیں اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی طلب میں رواں سال سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سونے کے کاروبار اور سکینڈلز سے میڈیا ایمپائر تک،ARY  گروپ کے مشکوک عروج کی کہانی

رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2020ء کی سہ ماہی کے لئے سونے کی طلب 892.3 ٹن کم ہوئی جو 2009ء کے بعد سے سونے کی عالمی طلب میں ہونے والی سب سے زیادہ کمی ہے۔

ڈبلیو جی سی کے مطابق 2020ء کے آغاز کے مقابلہ میں تیسری سہ ماہی کے دوران سونے کی طلب میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کووڈ۔19 کی عالمی وبا کے باعث سونے پر سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کار اور عام صارف کے متاثرہونے کی وجہ سے سونے کی طلب میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here