فوجی سیمنٹ کے مالیاتی نتائج جاری

540

لاہور: فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایف سی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 ستمبر 2020 تک ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا۔

جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران فوجی سیمنٹ کمپنی کو بعد از ٹیکس ادائیگی 696 ملین روپے منافع ہوا ہے جو گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 293 ملین روپے تھا، یوں کمپنی کی آمدن میں 138 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کی گزشتہ برس کی 4.243 ارب روپے سیلز کے مقابلے میں رواں برس 5.501 ارب روپے سیلز ریکارڈ کی گئی جبکہ سیلز کی شرح نمو میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:

پانئیر سیمیٹ کا مالیاتی نتائج کا اعلان

پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی برآمدات میں 8.27 فیصد اضافہ

زیرِجائزہ عرصے کے دوران کمپنی کی کاسٹ آن سیلز گزشتہ سال کی 3.652 ارب روپے کے مقابلے میں 18 فیصد اضافے سے 4.313 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں فوجی سیمنٹ کا گراس مارجن 1.188 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ یہ گزشتہ سال 591 ملین روپے تھا، یوں رواں سال گراس مارجن میں 101 فیصد اضافہ ہوا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here