مشہور آئل کمپنی کا 14 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

715

نیویارک: کورونا وائرس کی وجہ سے درپیش مشکلات کے باعث امریکی آئل کمپنی ایکسن موبل کارپوریشن نے دنیا بھر میں اپنے 15 فیصد ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی نے صرف امریکا میں 1900 ملازمین کو فارغ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ایک وقت میں ایکسن موبل امریکا کی سب سے بڑی عوامی تجارتی کمپنی تھی لیکن تیل کی عالمی طلب کم ہونے سے کمپنی نے اپنے اخراجات کم کیے ہیں اور رواں برس مختلف منصوبہ جات پر 10 ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کرنے اور 15 فیصد آپریٹنگ اخراجات کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا کی دوسری لہر، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ دوبارہ شروع

کورونا کی دوسری لہر کے باوجود اقوام متحدہ کا سکول کھلے رکھنے پر زور

کمپنی کے ترجمان کاسی نورٹن (Casey Norton) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کنٹریکٹرز سمیت 14 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا جا سکتا ہے جو کمپنی کی مجموعی افرادی قوت کا 15 فیصد بنتے ہیں، گزشتہ برس کمپنی کے ملازمین کی کل تعداد 88 ہزار 300 تھی جن میں سے 13 ہزار 300 کنٹریکٹ پر کام کر رہے تھے۔

دوسری جانب جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایکسن موبل کو 1.7 ارب ڈالر کے لگ بھگ نقصان ہوا ہے جبکہ سہ ماہی کے لحاظ سے مزید خسارے کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here