سام سنگ الیکٹرانکس کو تیسری سہ ماہی میں 8.3 ارب ڈالر منافع

609

سئیول:  جنوبی کوریا کی موبائل کمپنی سام سانگ نے جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا، کمپنی کو تیسری سہ ماہی میں 8.3 ارب ڈالر (9.36 کھرب وان) منافع ہوا ہے۔

سمارٹ فونز، سمارٹ ٹی وی اور میموری چِپ  کے کاروبار میں اضافے سے سام سنگ کا مجموعی منافع توقعات اور اندازوں کے برعکس تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران زیادہ رہا ہے جس کی ایک وجہ سام سنگ کی حریف چینی کمپنی ہواوئے پر امریکی پابندیاں بھی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے بلومبرگ کی ایک خبر کے مطابق سام سنگ نے کہا کہ جولائی تا ستمبر تک کی مدت میں ان کی آمدن سالانہ اعتبار سے 48.8 فیصد اضافے سے 9.36 کھرب وان (8.3 ارب ڈالر) تک جا پہنچی جو کمپنی کی توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

سام سنگ کو دنیا کی بہترین کمپنی بنانے والا شخص چل بسا

مبینہ فراڈ، سام سانگ سربراہ کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آغاز

لیکن ساتھ ہی ساتھ کمپنی نے خبردار بھی کیا ہے کہ رواں سہ ماہی کے دوران میموری چپ کی طلب میں کمی آئی، سمارٹ فون اور الیکٹرانکس مارکیٹ میں سخت مسابقت رہی ہے جس کی وجہ سے کمپنی کی آمدن میں قدرے کمی ہوئی ہے۔

سام سنگ نے مالی سال کی کارکردگی کا اعلان کمپنی کے سابق چئیرمین لی کن ہی (Lee Kun-hee) کے انتقال کے کچھ ہی دنوں بعد کیا ہے، لی کن ہی نے میموری چپ اور سام سانگ گلیکسی سیریز میں سرمایہ کاری کر کے کمپنی کو عالمی پہچان دی تھی۔

کمپنی کا آپریٹنگ پرافٹ 58.7 فیصد اضافے سے 12.35 کھرب وان تک جا پہنچا ہے جبکہ کسی ایک سہ ماہی کے دوران سیلز 8 فیصد اضافے سے 66.96 کھرب ریکارڈ کی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here