لاہور: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے غیرملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں ہفتے وار بنیادوں پر 0.45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 23 اکتوبر تک ختم ہونے والے ہفتے تک بینک کے پاس غیرملکی زرِمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12121.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ہفتے کے 12066.6 ملین ڈالرسے 55 ملین ڈالر زیادہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سٹیٹ بینک، غیرملکی شئیرہولڈرز کو منافع منتقل کرنے کا نیا طریقہ کار متعارف
مرکزی بینک نے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی وجہ نہیں بتائی، اس وقت زرِمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 19296.5 ملین ڈاہر ہے جس میں سے نجی بینکوں کے پاس 7175 ملین ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔