پہلی سہ ماہی میں انڈس موٹرز کو کتنے ارب منافع ہوا؟

468

لاہور: انڈس موٹرز کمپنی (آئی ایم سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 ستمبر 2020ء کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی مالیاتی کارکردگی کا اعلان کر دیا۔

پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی پیداوار اور فروخت میں مجموعی طور پر 73 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں انڈس موٹرز نے 11 ہزار 809 یونٹس فروخت کیے جبکہ گزشتہ سال کی پہلی سہ  ماہی میں 6 ہزار 839 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔ پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی مجموعی مارکیٹ ویلیو میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی طرح پہلی سہ ماہی میں انڈس موٹرز کمپنی کا مجموعی سیلز ٹرن اوور 65 فیصد بڑھا، جو گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے 20.72 ارب روپے کے مقابلے میں 34.19 ارب روپے رہا، کمپنی کو بعد از ٹیکس ادائیگی 40 فیصد اضافے سے 1.85 ارب روپے منافع ہوا جو گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1.32 ارب روپے تھا۔

پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی شئیر آمدن گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے 16.78 روپے کے مقابلے میں 23.48 روپے ریکارڈ کی گئی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پہلی سہ ماہی کے لیے 12 روپے فی شئیرآمدن کے عبوری کیشن ڈویڈنڈ کا اعلان کیا ہے، گزشتہ برس کے زیرجائزہ عرصے کے دوران 7 روپے فی شئیر  کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here