پہلی سہ ماہی میں نشاط ملز کو 2.5 فیصد منافع

380

لاہور: نشاط ملز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 ستمبر 2020 تک ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج اور کارکردگی کا اعلان کر دیا۔

ٹیکسٹائل کمپنی کو جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 946.346 ملین روپے کا مجموعی منافع ہوا جبکہ اس کی فی شئیر آمدن 2.69 روپے رہی، گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کو 923.702 ملین روپے کا مجموعی منافع ہوا تھا، اس طرح رواں سال کے زیر جائزہ عرصے میں کمپنی کی آمدن میں 2.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اے کے ڈی سکیورٹیز لمیٹڈ کے انویسٹمنٹ اینالسٹ عمر فاروق کے مطابق نشاط ملز کا جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 946 ملین روپے منافع اے کے ڈی کے لگائے گئے تخمینے سے 34 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

یو بی ایل کے مالیاتی نتائج جاری

فوجی فرٹیلائزر کا مالیاتی نتائج کا اعلان 

انہوں نے کہا کہ کمپنی کی آمدن توقع سے زیادہ رہی جو سالانہ اعتبار سے ایم سی بی سے ڈیویڈنڈ کی غیرموجودگی کے باوجود 13 فیصد زیادہ ہوئی، (اے کے ڈی کو اس پر انتظامیہ سے وضاحت درکار ہے)۔

“اگرچہ بنیادی آمدن ہماری کی توقعات کے مطابق تھی لیکن ٹاپ لائن سکیورٹیز کی توقعات سے کچھ زیادہ رہی، اور سیلز اور انتظامی اخراجات میں کمی کے باعث گراس مارجن متاثر ہوا۔‘‘

عمر فاروق کے مطابق دیگر کمپنیوں کی جانب سے دو ہندسوں کی شرح نمو کا موازنہ کیا جائے تو کمپنی کی ٹاپ لائن سالانہ بنیادوں پر ٹھیک رہی۔

“مجموعی طور پر مارجن سالانہ اعتبار سے 211 بنیادی پوائنٹس جبکہ سہ ماہی کی بنیاد پر 34 بنیادی پوائنٹس کم رہا، جو سخت آپریٹنگ ماحول میں کم ویلیو ایڈڈ سیگمنٹ کی بنا پر ہو سکتا ہے”۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کے اخراجات سالانہ اعتبار سے پانچ فیصد کم رہے، سالانہ اعتبار سے کمپنی کی مالی لاگت شرح سود میں کمی کی وجہ سے 8 فیصد کم رہی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here