سعودی عرب کا سیاحتی شعبے میں 2030 تک 10 لاکھ نوکریاں پیدا کرنے کا اعلان

738

ریاض: سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ 2030ء تک سیاحت کا شعبہ دس لاکھ سعودیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت سیاحت نے افرادی قوت کے فروغ کی حکمت عملی تیار کی ہے، وزارت سرکاری اور نجی اداروں کے تعاون سے سیاحت کے شعبے میں کام کرنے کے لیے مقامی نوجوانوں کو تیار کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں سیاحت کا عصری تصور رائج کیا جائے گااور انہیں سیاحوں کی خدمت کا ہنر سکھایا جائے گا، اس کے علاوہ انہیں سیاحت کے مختلف پیشوں کے حوالے سے منفرد تجربات سے آگاہ کیا جائے گا۔

سعودی وزیر نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کی حکمت عملی قیادت کی امنگوں کے عین مطابق ہے۔ لڑکوں اور لڑکیوں میں سیاحتی مہارتیں اعلٰی ترین معیار کے مطابق پیدا کی جائیں گی، اس سلسلے میں بین الاقوامی کمپنیوں سے استفادہ کیا جائے گا جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی سرپرستی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here