گوگل کا پاکستانی سکولوں کے طلباء کیلئے کمپیوٹر پروگرام

سی ایس فرسٹ پروگرام فری کمپیوٹر سائنس سلیبس پر مبنی ہے جس کے تحت بچوں کو کمپیوٹر سائنس کی آگاہی دینے کے ساتھ انہیں ڈیجیٹل مہارتیں بھی سکھائی جائیں گی

82

اسلام آباد: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، ٹیلی کام فاونڈیشن، ورچوئل یونیورسٹی اور ٹیک ویلی کے اشتراک سے پاکستان میں ’گوگل سی ایس فرسٹ پروگرام‘ کا آغاز کر دیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں بدھ کو تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق نے سی ایس فرسٹ پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی بھی موجود تھے۔

سی ایس فرسٹ پروگرام فری کمپیوٹر سائنس سلیبس پر مبنی ہے جس کے تحت بچوں کو کمپیوٹر سائنس نالج کی آگاہی دینے کے ساتھ انہیں ڈیجیٹل مہارتیں بھی سکھائی جائیں گی۔

ابتدائی طور پر سی ایس فرسٹ پروگرام کا آغاز اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں قائم ٹیلی کام فاونڈیشن کے سکولوں سے کیا گیا ہے۔ اس پروگرام سے سکول کی سطح پر کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ اس پروگرام کو جلد ہی تمام سکولوں تک توسیع دی جائے گی، پروگرام کا مقصد بچوں کو ابتدائی کلاسوں سے ہی کمپیوٹر پروگرامز سے آگاہی دینا ہے، ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت یہ پروگرام پاکستانی بچوں کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ورلڈ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اس طرح کے پروگرامز وقت کی ضرورت ہیں، ہماری خواہش ہے کہ اس طرز کے پروگرامز کو پسماندہ اور دور دراز علاقوں تک توسیع دی جائے، سی ایس فرسٹ پروگرام میں کھیل ہی کھیل میں بچوں کو ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جا سکے گی، بہتر مستقبل کیلئے ابتداء ہی سے ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کی بنیاد ڈالنا ضروری ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here