فوجی فرٹیلائز نے پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا

30 ستمبر کو اختتام پذیر سہ ماہی میں فوجی فرٹیلائزر نے 3.3 ارب روپے کا خالص منافع کمایا، فی حصص آمدن 3.54 روپے روپے رہی، گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کمپنی 1.2 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا

958

لاہور : فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اپنی مالیاتی کارکردگی کے نتائج جاری کر دیے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2020-21ء کی پہلی سہ ماہی، جو 30 ستمبر کو اختتام پذیر ہوئی، میں کمپنی نے 3.3 ارب روپے کا خالص منافع کمایا اور اس کی فی حصص آمدن 3.54 روپے روپے رہی۔

گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی یعنی رواں برس اپریل تا جون کے عرصے میں کمپنی کو 1.2 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔

سال 2020ء کے جنوری تا ستمبر تک کے عرصے میں کمپنی کو بعد از ٹیکس ادائیگی 901 ملین روپے ( 91 کروڑ ) کا نقصان ہوا جو فی حصص 0.97 روپے بنتا ہے، سال 2019ء کے اسی عرصے میں کمپنی  کو بعد از ادائیگی ٹیکس 2.4 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے :

پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ سیکڑ کا شاندار کم بیک، ریونیو میں زبردست اضافہ

سوئس کمپنی پاکستان میں ادویہ سازی کی صنعت میں سرمایہ کاری کرے گی

اے کی ڈی سیکیورٹیز کی ریسرچ اینالسٹ عائلہ نعیم کا کمپنی کی کارکردگی سے متعلق کہنا تھا کہ 2020ء کی تیسری سہ ماہی میں اس کی کارکردگی اُمید سے بہتر رہی جس کی بڑی وجہ “دیگر آمدنوں” کی مد میں 2.5  ارب روپے کا حصول تھا جو توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی ذیلی کمپنیوں کی ڈیویڈنڈ انکم سے آیا۔

اس کےعلاوہ کمپنی کی بنیادی آمدن میں بھی اس سہ ماہی میں بہتری دیکھنے میں آئی اور یہ 1.22 روپے فی حصص ہو گئی ہے حالانکہ سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کو فی حصص 2.49 روپے نقصان کا سامنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوری تا ستمبر کے عرصے میں ” دیگر اخراجات” میں 2.4 فیصد کے اضافے نے بنیادی آمدن پر اثر ڈالا ہے۔

واضح رہے کہ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ نے حال ہی میں 5 ارب روپے کے رائٹس  ایشو کرنے کا اعلان کیا ہے اس کے باوجود کے اس کو اگلے دو دسال میں گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس کی مد میں 22 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ کمپنی اپنی ونڈ پاور کے شعبے میں کام کرنے والی ذیلی کمپنی کو بھی فروخت کرنا چاہتی ہے جس سے بھی اس کے پاس سرمائے کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here