بیرونی عمرہ زائرین کیلئے سعودی عرب کے نئے قوانین

520

ریاض: سعودی حکام نے کہا ہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

اس حوالے سے سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے بتایا ہے کہا کہ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے سعودی عرب پہنچنے والے عمرہ زائرین کورونا وائرس سے بچاوٴ پروگرام کے تحت چار مرحلوں سے گزریں گے۔

انہوں نے کہا مملکت پہنچنے پر انہیں تین دن تک میڈیکل آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔ اس کے بعد ہی وہ عمرہ کرسکیں گے، مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کی رہائش کے لیے سینکڑوں ہوٹل مختص کر دیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر مشاط کے مطابق کورونا کے مشتبہ مریضوں کے لیے ہوٹلوں میں 10 فیصد کمرے مخصوص کر دیئے گئے ہیں۔ عمرہ کے لیے آنے والے تمام افراد کی انشورنس بھی ہو گی جس کے تحت انہیں کسی بیماری یا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں علاج معالجے کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔

سعودی حکومت کی جانب سے یکم نومبر سے پاکستانیوں کے لیے ویزہ درخواستیں موصول کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here