بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات میں 41 فیصد کمی ، درآمدات میں 113 فیصد اضافہ

859

اسلام آباد: بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 41.92 فیصد کمی جبکہ درآمدات میں 113 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم 127.49 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 41.92 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم 180.95 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ستمبر 2020ء میں بنگلہ دیش کو 41.61 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں، گزشتہ سال ستمبر میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم 57.63 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران بنگلہ دیش کو برآمدات سے پاکستان کو 694.12 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بنگلہ دیش سے درآمدات میں 113.72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جن کا مالیاتی حجم 12.11 ملین ڈالر رہا، جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 113.72 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بنگلہ دیش سے درآمدات کا حجم 5.67 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مالی سال 2019-20ء میں بنگلہ دیش سے درآمدات کا حجم 48.66 ملین ڈالر رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here