یو بی ایل کے مالیاتی نتائج جاری

883

لاہور: یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 ستمبر 2020ء تک ختم ہونے والے 9 ماہ کے دوران بینک کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا۔

یو بی ایل کے مالیاتی نتائج کے مطابق بینک کو نو ماہ کے دوران قبل از ٹیکس ادائیگی 26.4 ارب روپے منافع ہوا جبکہ  بعد از ٹیکس ادائیگی یو بی ایل کو 16 ارب روپے منافع ہوا ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 12 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

میزان بینک نے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا

نیشنل بینک کے سابق صدر کے خلاف ایک اور نیب انکوائری شروع

بینک کی مجموعی آمدن 71 ارب روپے جبکہ فی شئیر آمدن 13.13 روپے ریکارڈ کی گئی، ستمبر 2020ء تک بینک کے سرمائے کا تناسب مجموعی طور پر کیپیٹل ایڈیکوئسی ریشو (سی اے آر) کے مقابلے میں طے کیے گئے 12.5 فیصد کے ہدف سے 22.8 فیصد زیادہ رہا۔

بینک کے صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ تعداد 10 ملین تک جا پہنچی ہے، بینک کو زیادہ تر برانچ بینکنگ سے فائدہ ہوا، ڈومیسٹک بزنس سے بعد از ٹیکس 36 ارب روپے منافع ہوا جس گزشتہ سال کی نسبت 36 فیصد زیادہ ہے۔

پاکستان بھر میں یو بی ایل کا برانچ نیٹ ورک اچھے نتائج دے رہا ہے اور بینک کے ڈیپازٹس 1.35 کھرب روپے تک پہنچ چکے ہیں جو دسمبر 2019ء کی نسبت 11 فیصد زیادہ ہیں۔

یو بی ایل کے بینکاری نظام کی بہترین حکمت عملی معاشرے کے تمام طبقات کی مالیاتی نظام میں شمولیت یقینی بنانے کی کوشش ہے، یہی وجہ ہے کہ نو ماہ کے دوران بینک نے 4 لاکھ کے قریب نئے اکاؤنٹس کھولے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here