کورونا کے علاج کیلئے ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت میں کمی، عام آدمی کی پہنچ سے اب بھی باہر

807

اسلام آباد: کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ریمڈیسیوئیر (remdesivir) انجیکشن کی قیمت میں 1629 روپے کمی کا اعلان کیا ہے جس کی بعد انجیکشن کی قیمت 9244 روپے ہو گئی ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے ریمڈیسیور نامی دوا اور انجیکشن کو ہی استعمال کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ڈریپ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریمڈیسیوئیر کی قیمت 1629 روپے کم کر دی گئی ہے، جس کے بعد یہ انجیکشن اب 9244 روپے میں فروخت ہو گا تاہم یہ دوا اب بھی مہنگائی سے ستائے عوام کی پہنچ سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

روس، کورونا کی دوسری ویکسین رجسٹرڈ، تیسری پر کام جاری

ڈریپ، کورونا ویکسین کے فیز 3 کلینیکل ٹرائلز کی منظوری 

ریگولیٹری اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ نوٹی فکیشن کے بعد مذکورہ دوا مہنگی بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کے لیے تیزی سے ویکسین کی تیاری جاری ہے جو تجرباتی مراحل میں ہے، تاہم وائرس کو ختم کرنے کے لیے ریمیڈیسوئیر نامی دوا مؤثر ثابت ہوئی ہے اور وفاقی کابینہ نے گزشتہ ماہ دوا کی قیمت کم کرنے کی منظوری دی تھی۔

ریمیڈیسوئیر ایک امریکی فارما کمپنی گلیڈ (Gilead) تیار کرتی ہے، مئی میں ایک پاکستانی کمپنی نے مذکورہ  امریکی فارما سیوٹیکل کمپنی کے ساتھ یہ دوا پاکستان میں تیار کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here