‘مزید آٹھ ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ’

نجی شعبہ پاکستان ریلویز کا انفراسٹرکچر استعمال کرتے ہوئے اپنی مال گاڑیاں بھی چلائے، بے ضابطگیوں کے تدارک کے لیے مال گاڑیوں کی بکنگ آن لائن کی جارہی ہے، حکومت مدت پوری، نواز شریف کو واپس لائے گی : وزیر ریلوے

829

 لاہور: وفاقی  وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 12 نومبر تک مزید آٹھ  ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے کر دی جائیں گی جبکہ 30 نومبر سے راولپنڈی اور لاہور کے درمیان ریل کار سروس بھی بحال ہو جائے گی۔

پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی سے لاہور اور لاہور سے راولپنڈی کے لیے چلنے والی ریل کار دونوں مقامات سے شام ساڑھے چار بجے چلا کرے گی، اس ٹرین سروس کے لیے نئی بوگیاں تیار کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نجی شعبہ سامنے آئے اور پاکستان ریلوے کا انفراسٹرکچر استعمال کرتے ہوئے اپنی مال گاڑیاں چلائے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور کی اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ کتنا ہو گا؟

ان کا کہنا تھا کہ اب تک چار مال گاڑیاں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت  نجی شعبے کے حوالے کر دی گئیں ہیں اور مال گاڑیوں کی بکنگ میں بے ضابطگیوں کے تدارک کے لیے یہ کام اب آن لائن کیا جا رہا ہے۔

پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں، وہ اپنے وطن کے محافظوں کی عزت کرتے ہیں اور ان کی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے ، جمہوریت میں مذاکرات کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا جاتا، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ حکومت نواز شریف کو واپس لانے کی اپنی سی پوری کوشش کرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here