پاکستان پوسٹ کو نئے سیونگ اکائونٹس کھولنے سے روک دیا گیا

731

اسلام آباد: منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے مطالبات پورے کرنے کے پیش نظر سپروائزری بورڈ نے پاکستان پوسٹ کو نئے سیونگ اکاؤنٹس کھولنے سے روک دیا۔

16 نومبر 2020ء سے کسی بھی قسم کا بچت سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔

وزارتِ اطلاعات کے دفتر میں سپروائزری بورڈ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے خلاف پاکستان پوسٹ کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرنے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

بورڈ نے ایف اے ٹی ایف کے مطالبات کے حوالے سے پاکستان پوسٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ حکم نامے تک ادارہ اپنے بزنس کاؤنٹرز سے ہر طرح کے سیونگ اکاؤنٹس سرٹیفکیٹ کا اجراء روک دے گا اور نئے اکاؤنٹس نہیں کھولے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here