قومیں علم پر مبنی معیشت سے ترقی کرتی ہیں: وزیراعظم

علم پر مبنی معیشت سے ہی اقوام ترقی کرتی ہیں، لوگوں پر سرمایہ کاری کرنا پڑتی ہے: میانوالی میں خطاب

507

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ علم پر مبنی معیشت سے اقوام ترقی کرتی ہے، اس میں لوگوں پرسرمایہ کاری کرنا ہوتی ہے، ایک دو شہروں کو ترقی دینے سے ملک ترقی نہیں کرتے، ہ انشاء اللہ پاکستان دنیا میں طاقتور قوم کے طور پر ابھرے گا۔

ہفتہ کو میانوالی میں عیسٰی خیل کیڈٹ کالج میں ہاسٹل کے افتتاح اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اقوام تعلیم سے آگے بڑھتی ہیں، علم پر مبنی معیشت سے اقوام ترقی کرتی ہے، اس میں لوگوں پر سرمایہ کاری کرنا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ لاہور میں بڑے بڑے محلوں میں رہتے ہوں، جن کے بچے لندن میں ہوں اور جو چیک اَپ کیلئے بھی لندن جاتے ہوں، انہیں پسماندہ علاقوں کے مسائل کا پتہ ہی نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومیں اس طرح ترقی نہیں کرتی ہیں کہ آپ ایک دو شہروں کو ترقی دیں اور باقی علاقوں کو نطر انداز کر دیں، ہمارا ماڈل مدینہ کی ریاست ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی بالادستی اس وقت ہوتی ہے جب معاشرے کے غریب اور کمزور طبقات کو اوپر اٹھایا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی ایک آزاد قوم ہوں، ہم ایک ایسا ملک چاہتے ہیں جہاں ظلم کرنے والے کو سزا اور محنت کرنے والے کو اس کا پھل اور صلہ ملے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میانوالی ، ڈی جی خان، راجن پور اور ڈیرہ اسماعیل خان کو ترقی دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، پہلے اس علاقہ میں ڈاکٹرز نہیں آتے تھے، ہم ایسا نظام بنا رہے ہیں کہ یہاں مقامی طور پر اشتہار دیکر بھرتیاں ہوں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس علاقہ میں تعلیم کو بہتر اور معیاری بنانے کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے، نمل ایک بین الاقوامی معیارکی یونیورسٹی ہے، اسی علاقہ میں ایک پورا نالج سٹی بن رہا ہے، پہلی بار زرعی تحقیق شروع ہو گی جس کا فائدہ ناصرف اس علاقہ بلکہ پورے پاکستان کو ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here