انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 19.31 فیصد اضافہ

137

اسلام آباد: انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 19.31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر ستمبر 2020ء تک کی مدت میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 47.84 ملین ڈالر کا زرمبالہ حاصل ہوا جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 19.31 فیصد زیادہ ہے۔

گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 40.10 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کی برآمدات میں 0.94 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جولائی سے لیکر ستمبر 2020ء تک کی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 5.458 ارب ڈالر رہا جو گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 5.510 ارب ڈالرتھا۔

اسی طرح پہلی سہ ماہی میں درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالر رہا جو گذشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 0.56 فیصد زیادہ ہے، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالر رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here