اسلام آباد: پاکستانی ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کی پہلی کھیپ دس سالوں بعد کویت پہنچ گئی۔ پہلی فلائٹ میں 208 ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کویت پہنچے ہیں۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذرائع کے مطابق کویت روانہ ہونے والی پہلی فلائٹ میں 15 ڈاکٹرز، 152 سٹاف نرسز اور 41 میڈیکل ٹیکنیشنز شامل ہیں۔ دوحہ ایئر پورٹ پر پاکستانی سفیر سید سجاد حیدر نے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کا استقبال کیا۔
جولائی میں کیے گئے معاہدے کے تحت سینکڑوں پاکستانیوں کو کویت میں روزگار فراہم کیا جائے گا۔ خلیجی ممالک میں 10 سال بعد پاکستانی میڈیکل پروفیشنلز کا جانا او ای سی، او پی ایف اور بیورو آف امیگریشن کے اشتراک سے ممکن ہوا۔