Infinix کا صارفین کو انسٹالمنٹس اور ڈسکاﺅنٹ آفرز فراہم کرنے کیلئے بینک الفلاح کیساتھ اشتراک

601

کراچی: سمارٹ فون برانڈ Infinix  نے انسٹالمنٹس اور ڈسکاﺅنٹ کی خصوصی آفرز فراہم کرنے کیلئے بینک الفلاح کے ساتھ اشتراک کر لیا۔

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بینک الفلاح نے ایک موبائل ویک کی مہم کا آغاز کیا ہے جو31 اکتوبر تک جاری رہے گی، اس دوران Infinix کی جدید ترین ڈیوائسز جیسے Zero 8 اور Zero 8i  خصوصی ڈسکاﺅنٹ اور انسٹالمنٹ پلان کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔

انفینیکس نے حال ہی میں Zero 8 سمارٹ فون متعارف کرایا ہے جو اس کی فلیگ شپ سیریز کا حصہ ہے اور جدید ترین خصوصیات اور دنیا کے پہلے 48 میگا پکسل ڈوئل سیلفی کیمرہ کی بناء پر بے حد مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

برانڈ کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے سمارٹ فون بینک الفلاح موبائل ویک کے دوران خصوصی ڈسکاﺅنٹ پر دستیاب ہوں گے اور صارفین زیرو فیصد مارک اَپ ریٹ پر الفا مال سے انسٹالمنٹ پر انفینیکس فون خرید کر سکیں گے۔

انفینیکس پاکستان کے سی ای او جو ہو( Joe Hu)  نے اس حوالے سے کہا ہے کہ انفینیکس نے ہمیشہ اپنے برانڈ کو صارفین کی ضروریات کے مطابق پیش کیا ہے اور یہ خوبصورت آفرز بھی صارفین کیلئے خاص ہیں جو ہم پر اور ہماری ڈیوائسز پر اعتماد کرتے ہیں۔

’ہمیں بینک الفلاح کے ساتھ اس نئی پارٹنرشپ پر بے حد خوشی ہے اور امید ہے کہ ہم اپنے صارفین کی بہتر سے بہتر خدمات کیلئے آئندہ بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ انفینیکس اپنے صارفین کیلئے اعلیٰ معیار کی ڈیوائسز بجٹ فرینڈلی قیمت میں پیش کرنے کیلئے پرعزم ہے اور اس بنا پر سمارٹ فون انڈسٹری میں سرفہرست ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here