اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ ڈویژن نے رسمی طور پر پی آئی اے انتظامیہ کو ائیرلائنز کے 10 اراکین کی تعیناتی کرنے کیلئے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز میں چار سرکاری اور چھ ارکان نجی شعبے سے شامل ہوں گے۔
پی آئی اے کے نئے تعینات ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایوی ایشن، خزانہ اور معاشی امور ڈویژنز کے سیکرٹریز کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بھی شامل ہیں۔
نان ایگزیکٹو ارکان میں اسلم رانا، عاطف اسلم باجوہ، ڈاکٹر جاوید غنی، بیرسٹر زاہد ایف ابراہیم، ڈاکٹر زیلف منیر اور کیپٹن (ر) محمد علی گردیزی شامل ہیں۔