پہلی سہ ماہی میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 26 فیصد کمی

804

اسلام آباد: رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 26.55 فیصد کمی ہوئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات ( پی بی ایس) کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال ک پہلی سہ ماہی میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات 31 لاکھ 69 ہزار ڈالر سے زائد رہی تھیں جبکہ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات کا حجم 23 لاکھ 28 ہزار 132 ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں خام تیل کی درآمد میں 15.86 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 6 لاکھ 92 ہزار 729 ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں 8 لاکھ 23 ہزار 324 ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here