مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھ کر ہنرمند افرادی قوت تیار کی جائے: صدر مملکت

592

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھ کر ہنرمند افرادی قوت تیار کی جائے۔

منگل کو صدر مملکت عارف علوی کی زیر ِصدارت نیشنل سکلز یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ، سیکرٹری وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت فرح حمید خان، ممبر ایچ ای سی فتح محمد مری، وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار، چیئرپرسن نیوٹک پروفیسر ڈاکٹر محمدعنایت اللہ خان او رسینیٹ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے اجلاس کو رواں مالی سال کے اہداف اور مجوزہ تعلیمی پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ نیشنل سکلز یونیورسٹی تکنیکی تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے، ہنر مند افرادی قوت نے ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھ کر ہنرمند افرادی قوت تیار کی جائے ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here