سیول: ہنڈائی موٹرسے منسلک کیا موٹرز نے خبردار کیا ہے کہ کمپنی کو انجن سے متعلق مسائل دور کرنے کے لیے 2.9 ارب ڈالر مزید نقصان کا سامنا ہے، گاڑیوں میں مسائل سے کمپنی کے اعتماد میں کمی اور گزشتہ سالوں سے کُل 5 ارب ڈالر خسارہ ہو چکا ہے۔
ہنڈائی موٹر گروپ نے کہا کہ تیسری سہ ماہی میں انکی آمدنی گاڑیوں کے معیار سے متعلق اخراجات پر منحصر ہو گی کمپنی کی مشترکہ طور پر ان اخراجات کی مالیت 3.36 کھرب (2.94 ارب ڈالر) ہے جس میں سے ہنڈائی کے اخراجات 2.1 کھرب اور کیا کے لیے 1.26 کھرب ہیں۔
ہنڈائی اور کیا دنیا کی پانچویں بڑی کار بنانے والی کمپنی ہے، کمپنی نے 2015 اور 2017 میں 17 لاکھ کے قریب اپنی گاڑیوں میں خرابی کی وجہ سے گاڑیاں مرمت کے لیے صارفین سے واپس لیں جن میں سب سے زیادہ متاثرہ گاڑیوں کی تعداد امریکہ میں تھی۔
2017 میں امریکی سیفٹی ریگولیٹرز نے مرمت کے لیے واپس لی گئی گاڑیوں کے بارے میں تفتیش شروع کی جس کا مقصد متاثرہ گاڑیوں کی تعداد کے بارے میں جاننا تھا جو بروقت کر لی گئی، تفتیش میں ساؤتھ کورین، امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (این ایچ ٹی ایس اے) میں تعینات ہنڈائی کے سابق کوالٹی افسر کی جانب سے تحفظات اٹھائے گئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی رائیٹرز نے 2018 میں رپورٹ کیا تھا کہ امریکی پراسیکیوٹر کی جانب سے ہنڈائی کی گاڑیوں کی مناسب مرمت کرنے پر تفتیش کی گئی۔
رائیٹرز کے مطابق 2017 سے 2019 تک دو فورمز نے انجن سے منسلک مسائل کو حل کیا جس کی لاگت 2.04 کھرب تھی۔
ہنڈائی نے کہا کہ Theta II GDI کی پرانی گاڑیوں کے انجن تبدیل کرنے کی شرح کی توقع سے بھی زیادہ تازہ ترین گاڑیوں کے انجن تبدیل کیے گئے، جیسا کہ اسی انجن کے خلاف صارفین کی شکایات میں اضافہ ہورہا ہے اور دیگر انجنوں کو مرمت کے لیے ورکشاپوں میں نہیں لانا پڑا۔
ڈونگبوں سکیورٹیز کے اینالسٹ سِین کِم (Sean Kim) نے کہا کہ “ہنڈائی نے بارہا کہا وہ نہیں سمجھتے کہ تھیٹا 2 انجنوں پر زیادہ لاگت آئے گی، نئے انجن کی مرمت ہنڈائی کے اعتماد کو بری طرح متاثر کرے گی”۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ہنڈائی اور کیا کو جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی میں نقصان ہوسکتا ہے جس کی وجہ نئے انجنوں کی دوبارہ سے مرمت ہے۔
ہنڈائی موٹر 2.3 فیصد اور کیا موٹر ایک فیصد گراوٹ کا شکار ہوچکی ہے۔