چمڑے سے بنی ملکی مصنوعات کی برآمدات میں زبردست اضافہ

رواں برس جولائی تا ستمبر کے عرصے میں لیدر کی مصنوعات کی برآمدات  کا مالی حجم 145,733 ڈالر رہا جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 131,495 ڈالر تھا۔

827

اسلام آباد : رواں مالی سال کے تین ماہ ( جولائی تا ستمبر ) کے عرصے میں چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی نسبت 10.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر کے عرصے میں لیدر کی مصنوعات کی برآمدات  کا مالی حجم 145,733 ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 131,495 ڈالر تھا۔

 ادارہ برائے شماریات کے مطابق چمڑے سے بنے ملبوسات (جیکٹس وغیرہ) کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 3.2 فیصد اضافہ ہوا، اس عرصے میں رواں برس 77 ہزار 551 ڈالر کے لیدر ملبوسات جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے میں 75 ہزار 146 ڈالر کے ملبوسات برآمد کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے:

ستمبر میں ملکی برآمدات گزشتہ برس کی نسبت چھ فیصد بڑھ گئیں

چین امریکہ تجارتی جنگ سے پاکستان کو فائدہ اٹھانا چاہیے: ایف پی سی سی آئی

اس کے علاوہ رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں  64 ہزار  206 ڈالر کے چمڑے کے دستانے برآمد کیے گئے جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے میں 53 ہزار 693 ڈالر کے دستانے برآمد کیے گئے تھے۔

اس عرصے میں لیدر سے بنی دیگر اشیا کی برآمدات میں بھی 49.7 فیصد کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا رواں برس جولائی تا ستمبر انکا مالی حجم 3 ہزار 976 ڈالر رہا جو کہ گزشتہ برس کے اسی عرصے میں 2 ہزار 656 ڈالر تھا ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here