دونمبری نا ممکن ، اسلام آباد کے پٹرول پمپس پر موقع پرفیول کی پیمائش کے لیے آلات نصب

شہری اب موقع پر پٹرول پمپوں پر فراہم کیے جانے والے ایندھن کی مقدار چیک کرسکیں گے، ضلعی انتظامیہ نے پیمائش کے لیے آلات نصب کردیے، فیول کی مقدار میں کمی بیشی کرنے والے پمپس کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری

855

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کے مالکان اب فلنگ سٹیشنز پر فراہم کے جانے والے ایندھن کی پیمائش کر سکیں گے، اس سلسلے میں شہر کے متعدد فیول پمپس پر آلات نصب کر دیے گئے ہیں۔

شہریوں کے لیے پٹرول پمپوں پر ایندھن کی پیمائش کی یہ سہولت ضلعی انتظامیہ کے کوانٹٹی آن سپاٹ چیک پروگرام کے تحت فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے شہری فلنگ سٹیشنز پر درست پیمائش کا جائزہ لے سکیں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ‘اس اقدام کا مقصد فیول سٹیشنز اور موٹر مالکان کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرنا ہے، اس کے علاوہ پٹرول پمپوں پر مقدار چیک کرنے کے آلات کی تنصیب سے ایندھن کی پیمائش کا موقع پر جائزہ  لیا جانا ممکن ہو گا۔’

یہ بھی پڑھیے: پی ایس او نے ملک میں یورو فائیو فیول متعارف کروادیا

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر یہ سہولت صرف شیل کے فلنگ سٹیشنز پر دستیاب ہو گی جسے جلد ہی دیگر کمپنیوں کے پمپس پر بھی مہیا کر دیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق پٹرول پمپوں پر پیمائش کے آلات نصب کے جانے کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے اہلکار فیول سٹیشنز پر باقاعدگی کے ساتھ چھاپے بھی مار رہے ہیں اور جو فلنگ سٹیشن پیمائش میں کمی کا مرتکب پایا جاتا ہے اسے موقع پر سیل کر دیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here