سٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید کمی، زرِمبادلہ کا حجم 11.79 ارب ڈالر ہو گیا

1125

لاہور: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار غیرملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں 2.9 فیصد کمی آئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 9 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے پاس غیرملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 356 ملین ڈالر کمی سے 11798.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے، گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے پاس 12154.7 ملین ڈالر موجود تھے۔

مرکزی بینک کے بیان کے مطابق زیرِجائزہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک نے 507 ملین ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی، سرکاری اخراجات کے کھاتہ جات کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 356 ملین ڈالر کم ہوئے۔

اس وقت زرمادبلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم  19015.5 ملین ڈالر ہے جس میں سے نجی بینکوں کے پاس 7217.1 ملین ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here